روس یوکرین کے محاذ پر ایرانی ڈرون استعمال کر رہا ہے: برطانوی انٹیلی جنس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کی فوجی انٹیلی جنس نے یہ خیال ظاہر کیا ہے کہ روس نے پہلی بار یوکرین میں ایرانی ڈرون کا استعمال شروع کر دیا ہے۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے بھی منگل کے روز بتایا تھا کہ یوکرینی فورسز نے روس کے زیر استعمال ایرانی ساختہ شاہد-136 ڈرون خارکیف کے علاقے میں مار گرایا تھا۔

یوکرین اور امریکا نے اس سے پہلے بھی ایران پر الزام لگایا تھا کہ وہ روس کو ڈرون طیارے فراہم کر رہا ہے۔ تہران نے ہمیشہ اس الزام کی تردید کی تھی۔

یوکرین کی وزارت دفاع نے کچھ تصاویر شائع کی ہے جن میں ایک تباہ شدہ ڈرون کی تصویر شامل ہے جس کے ایک طرف روسی زبان میں گیران-2 لکھا گیا ہے۔ اس ڈرون کے پر ایران کے شاہد-136 جہاز سے ملتے ہیں۔

عسکری امور کے ماہرین کے مطابق روس کے لئے ایرانی ڈرون جاسوسی اور بمباری کرنے کے کام آسکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں