شاہ سلمان کا چارلس سوم کو ٹیلی فون، بادشاہ بننے پر مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے جمعرات کو برطانیہ اور شمالی آئرلینڈ کے شاہ چارلس سوم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نے ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر بادشاہ چارلس، شاہی خاندان اور برطانیہ کے دوست عوام سے رنج وملال اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

خادم حرمین شریفین نے شاہ چارلس کو تخت نشینی کی مبارک باد دیتے ہوئے برطانیہ کے دوست عوام کی خدمت احسن طریقے سے انجام دینے کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات کے استحکام کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

بادشاہ چارلس نے شاندار جذبات کے اظہار پر خادم حرمین شریفین کا دلی شکریہ اور ممنونیت کے جذبات پیش کیے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ سعودی عرب اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں