ملکہ الزبتھ کے تابوت پر پہرہ دینے والا سپاہی تھک کرفرش پر جا گرا: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ملکہ الزبتھ کی وفات کے بعد ان کی آخری رسومات جاری ہیں۔ روایتی رسومات کی ادائی کے دوران بعض اوقات ایسے واقعات بھی رونما ہوتے ہیں جو عوام وخواص کی توجہ کا مرکز بن جاتے ہیں۔

ملکہ کے تابوت کی سکیورٹی پر مامور ایک گارڈ کی ویڈیو سامنے آئی ہے جسے مسلسل کھڑے رہنے کے بعد بے ہوش ہو کر گرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ واقعہ لندن میں ’’ننز کے زیر استعمال ویسٹ منسٹر ہال‘‘ کے کیٹافالک پلیٹ فارم پر اس وقت پیش آیا جب ایک محافظ کھڑے کھڑے تھک کر توازن کھو بیٹھا، پہلے اس کے قدم لڑکھڑائے اور پھر اگلے لمحے وہ منہ کے بل فرش پر جا گرا۔

آنجہانی ملکہ کے آخری دیدار کے منتظر قطار میں کھڑے لوگ اس وقت دنگ رہ گئے جب انہوں نے گارڈ کو دیکھا، جو حنوط مسجمے کی طرح کھڑا تھا۔

یہ منظر دیکھ کر دونوں طرف کے ہجوم میں سے کچھ اس کی طرف متوجہ ہوئے اور زور سے چلائے۔ دو پولیس والے گرنے والے محافظ کی مدد کے لیے دوڑے۔ تاہم لوگ اور انتظامیہ لڑکھڑاتے سکیورٹی گارڈ کی طرف توجہ نہ کر سکے۔ وہ تھکاوٹ سے چور ہو کر زمین پر جا گرا۔

جہاں تک ملکہ کے تابوت کی حفاظت کی بات ہےتو یہ ایک خصوصی یونٹ کے گارڈ کے ارکان کے ذریعہ چوبیس گھنٹے انجام دی جاتی ہے۔ یہ ذمہ داری ’ Sovereign's Bodyguard‘ کے نام سے قائم گارد کے سر ہوتی ہے۔ یہ ادارہ شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ ساتھ شاہی محلات اور قلعوں کی حفاظت کا ذمہ دار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں