برطانیہ: ولی عہد ولیم ،شہزادہ ہیری آنجہانی ملکہ کی میت پر پہرہ دیں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانیہ کے کنسنگٹن محل کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم، شہزادہ ہیری سمیت ملکہ الزبتھ کے آٹھ پوتے پوتیاں ہفتے کے روز آنجہانی ملکہ کی میت پر علامتی پہرہ دیں گے۔

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوئم کی میت پیر کے روز تک لندن کے ویسٹ منسٹر ہال میں موجود رہے گی تاکہ عام عوام اپنی عقیدت کا اظہار کر سکیں۔ شاہی محل کے ترجمان کے مطابق پرنس آف ویلز ملکہ کے سر کی جانب جبکہ ڈیوک آف سسکس ملکہ کے پیر کی جانب 15 منٹ کے لئے کھڑے ہوں گے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ دونوں شہزادے اپنے فوجی یونیفارمز میں ملبوس ہو کر پہرہ انجام دیں گے۔ یاد رہے کہ شہزادہ ولیم اور ہیری دونوں برطانوی فوج میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ جبکہ شہزادہ ہیری دو بار افغانستان میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

شہزادہ ہیری سنہ 2020ء میں شاہی سرگرمیوں سے دست بردار ہونے کے بعد اپنے اعزازی فوجی عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے اسی سبب انہیں کسی سرکاری تقریب میں فوجی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہے۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ان دونوں شہزادوں کی بیگمات اس تقریب میں شرکت نہیں کریں گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں