شہزادہ فیصل بن فرحان کا اپنے نئے برطانوی ہم منصب جیمز کلیورلی سے مکالمہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے برطانیہ کے نئے وزیرخارجہ جیمز کلیورلی نے رابطہ کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی [ایس پی اے] کے مطابق گذشتہ روز ہونے والے اس رابطے کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ کو ان کے تقرر پر مبارکباد بھی دی ہے۔

رابطے میں دونوں ملکوں کےدرمیان مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر بھی بات چیت کی گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں