گذشتہ دنوں شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کو صوفے پر بیٹھے ہوئے ایک بہت بڑی پینٹنگ کے سامنے مسکراتے ہوئے محو گفتگو دکھایا گیا تھا۔ ان کے عقب میں دیوار پر لگی تصویر حلیے سے کسی عرب رہنما کی دکھائی دے رہی ہے۔ اس تصویر کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی تھی۔
اس تصویر کو فیس بک پر ہزاروں افراد نے شیئر کیا۔ بعض لوگوں نے دعویٰ کیا کہ یہ عباسی خلیفہ ابو جعفر المنصور کی تصویر ہے۔
تاہم دوسروں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پینٹنگ میں نظر آنے والا محمد علی پاشا ہے جس کا دور (1805-1849) تک ہے۔ اسے جدید مصر کا بانی کہا جاتا ہے۔ یہ تصویر عباسی خلیفہ (754-775) کی نہیں۔
"مملوک قتل عام"
درحقیقت، تلاش اور معائنے سے معلوم ہوا کہ اس پینٹنگ کا عنوان مشہور فرانسیسی مصور اُراس ورنی کی ہے جسے انہوں نے"دی میسکر آف دی میمیلوکس" کا عنوان دیا۔ یہ سنہ 1811 میں جدید مصر کے بانی محمد علی پاشا کی تصویر ہے اور اسے کلیرنس پیلس میں آویزاں کیا گیا تھا۔
ملکہ وکٹوریہ کو نپولین کا تحفہ
پبلیکیشنز کے دعویٰ کے مطابق اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس پینٹنگ کے سامنے کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ کو ظاہر کرنے والی تصویر 2018 میں کلیرنس پیلس میں لی گئی تھی، نہ کہ بکنگھم پیلس میں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پینٹنگ ایک ریشم اور اونی کپڑے سے تیار کی گئی ہے جسے اُراس ورنی نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں "مملوک قتل عام" کی شکل دی گئی ہے، جس میں محمد علی تین افراد میں گھرے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، جن میں سے ایک دھویں میں ڈوبے شہر قاہرہ کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
شہنشاہ نپولین سوم نے یہ فن پارہ ملکہ وکٹوریہ کو تحفے میں دیا تھا۔
-
خوش خوراک آنجہانی ملکہ نے من پسند پین کیک سے متعلق امریکی صدر کو کیا پیغام بھیجا؟
گذشتہ ہفتے ملکہ الزبتھ دوم کی موت کے بعد سے برطانوی سوشل میڈیا پر آنجہانی ملکہ کے دل سے پیارے پین کیک تیارے کرنے سے متعلق کی تراکیب گردش کر رہی ... ایڈیٹر کی پسند -
برطانیہ: ولی عہد ولیم ،شہزادہ ہیری آنجہانی ملکہ کی میت پر پہرہ دیں گے
برطانیہ کے کنسنگٹن محل کے مطابق برطانوی ولی عہد شہزادہ ولیم، شہزادہ ہیری سمیت ملکہ الزبتھ کے آٹھ پوتے پوتیاں ہفتے کے روز آنجہانی ملکہ کی میت پر علامتی ... بين الاقوامى -
ملکہ کی آخری رسومات پر ہائی الرٹ کے دوران لندن میں دو پولیس اہلکاروں پر چاقو حملہ
زخمی ہسپتال منتقل ، ایک گرفتار مشتبہ شخص بھی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا بين الاقوامى