امریکا: فضا میں دو چھوٹے طیاروں کے تصادم سے تین افراد ہلاک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی حکام نے اعلان کیا ہےکہ ہفتے کے روز دو چھوٹے طیارے ڈینور شہر کے قریب فضا میں پرواز کے وران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

بولڈر کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ طیارے میں سے ایک میں سوار دو مسافر طیارے کے ملبے میں مردہ پائے گئے اور دوسرے طیارے میں سوار دوسرا مسافر کہیں اور ملبے میں مردہ پایا گیا۔

حادثے کی تحقیقات

ہفتے کی صبح نو بجے سے پہلے ہونے والے حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ نے ٹویٹر پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ وہ لانگمونٹ، کولوراڈو کے قریب سیسنا 172 اور سونیکس ایکسینوس کے درمیان تصادم کی تحقیقات کر رہا ہے۔

لانگمونٹ ڈینور سے 48 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں