سعودی عرب کے قومی دن پرفضائی شو، آتش بازی اورسرکس دوسولیل کی تفصیل کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کی تفریح اتھارٹی نے مملکت کے 92 ویں قومی دن کے موقع پرمنعقد ہونے والی شاندار تقریبات اور پروگراموں کی تفصیل کااعلان کیا ہے۔

سعودی عرب کا قومی دن 23 ستمبرآیندہ جمعہ کو آرہا ہے۔اس موقع پر 10 روزہ پریڈکا آغاز ہوگا، موسیقی کی پرفارمنس، آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا اور اتوار سے سعودی تھیم پر مبنی سرکس دوسولیل شو ہوں گے۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق شاہی سعودی فضائیہ کے جنگجو طیارے 10 روز تک مختلف شہروں کی فضاؤں پر کرتب بازی کریں گے۔ ٹائیفون، تارنیڈو اور ایف 15 اس فضائی کرتب بازی میں حصہ لیں گے۔

شاہی محافظ دستہ الریاض اور جدہ کے راستے فوجی بینڈ کی قومی ترانے کی دھن پر پریڈ کرے گا اور ان کے بعد کلاسیک کاروں کا جلوس نکالا جائے گا۔

رائل سعودی نیول فورسز گھڑسواروں کے مارچ کے علاوہ خصوصی میری ٹائم سکیورٹی گروپ کے جہازوں پر مشتمل بحری پریڈ ہوگی اور جدہ اور الخبرمیں فضائی ہیلی کاپٹر بھی پریڈ میں حصہ لیں گے۔

الریاض کی شہزادی نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی تھیٹر میں خصوصی طور پر ڈیزائن کیا گیا سرکس دوسولیل شو ’دی ویلتھ آف اے نیشن‘(ایک قوم کی دولت)21 سے 24 ستمبر تک پیش کیا جائے گا۔اس میں محمدعبدہ، عبادی، الجواہر،رابح صقر، مجید المہندس، احلام، انغام اور احمد سعد سمیت عرب موسیقار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

وزارت داخلہ اپنے اپنے طور پر بھی قومی دن کی مناسبت مختلف تقریبات کا اہتمام کر رہی ہے جس میں فوجی بینڈ کی براہ راست موسیقی اور دیگر پرفارمنس شامل ہوں گی۔

مملکت بھر کے 18 شہروں کی فضاؤں پر آتش بازی کا بڑا مظاہرہ کیا جائے گا اور عوامی پارک تاریخ اور ورثہ نمائشوں کی میزبانی کریں گے۔مدینہ منورہ میں شہزادہ محمد بن عبدالعزیز اسپورٹس سٹی میں ایک تھیٹریکل پرفارمنس منعقد کی جائے گی جس میں مملکت کی تاریخ بیان کی جائے گی۔

ہرسال 23 ستمبر کو سعودی عرب کا قومی دن 1932ء میں شاہ عبدالعزیز کی طرف سے نجد اور حجاز کے اتحاد پرمشتمل مملکت کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اسے شاہ عبداللہ نے 2005 میں قومی تعطیل قراردیاتھا اور یہ ’یومِ تاسیس‘ سے مختلف ہے- یہ ایک نئی چھٹی ہے جو فروری 2022ء میں سنہ1727ء میں پہلی سعودی ریاست کے قیام کے موقع پر متعارف کرائی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں