فرانسیسی صدر میکرون کی پارٹی نے اپنا نام تبدیل کرلیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

فرانسیسی صدر میکرون کی پارٹی ’’ ری پبلک آن دی موو ‘‘ (La République En Marche!) نے ہفتہ کے روز باضابطہ طور پر اپنا نام بدل کر ’’ ری نیسانس‘‘ رکھ لیا۔ ان کی پارٹی کے نام کا مطلب ’’آگے بڑھتی جمہوریت‘‘ سے بدل کر اب ’’از سر نو احیا‘‘ ہوگیا ہے۔

یہ پارٹی 2017 میں ایلیسی میں میکرون کے صدر بننے سے ایک سال قبل تشکیل دی گئی تھی۔ 2022 میں میکرون دوبارہ فرانس کے صدر بن گئے۔ پارٹی ان دنوں اپنے اندر تبدیلیاں لا رہی ہے۔ اس کے بانی 2027 میں تیسری مدت کیلئے الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

ہفتہ کے روز پیرس کے علاقہ لوور کیروسل میں پارٹی کارکن جمع ہوئے، میکرون نے اپنی پہلی فتح کا جشن منایا ۔ میکرون اب نئی پارٹی ’’ ری نیسانس ‘‘ کے اعزازی صدر بن گئے ہیں۔ اس موقع پر میکرون نے کہا ہمارے متحد ہوئے بغیر انتہا پسند جیت جائیں گے۔ خیال رہے گزشتہ مئی کو میکرون نے انتہائی دائیں بازو کی پارٹی ’’نیشنل ریلی‘‘ کی امیدوار میرین لی پین کے خلاف انتخاب لڑ کر جیتا تھا۔ لی پین نے 41 فیصد ووٹ حاصل کئے تھے۔

جون میں قانون سازی کے الیکشن کے دوران میکرون نے فرانسیسی قومی اسمبلی میں اپنی قطعی اکثریت کھو دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں