ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات 125 سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

برطانوی حکومت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین پیر کو برطانیہ بھر کے تقریباً 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی۔ اسی طرح برطانیہ بھر میں پارکس، چوکوں اور کیتھڈرلز میں بھی بڑی سکرینیں نصب کرکے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات دکھائی جائیں گی۔

وزارت ثقافت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبی میں ہوں گی اور لندن بھر میں اس سے متعلقہ جلوسوں اور تقریبات کو بی بی سی، آئی ٹی وی ور اسکائی ٹیلی ویژن پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

جنازے میں عالمی رہنما

ملکہ کی آخری رسومات میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت، وزرائے اعظم اور شاہی خاندانوں کے افراد کی شرکت متوقع ہے ۔ ملکہ 8 ستمبر کو 96 سال کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

حکومت نے آخری رسومات کے دن سرکاری تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ ملکہ کے سفر آخرت کی رسومات میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہونگے۔ برطانیہ میں ماضی قریب کی ایسی بڑی تقریبات میں 1997 میں لیڈی ڈیانا کی آخری رسومات، 2012 کے لندن اولمپکس کی تقریب اور شاہی افراد کی شادی کی تقاریب میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے ہیں۔

مفت داخلہ

برطانیہ کی فلم ایسوسی ایشن جمعرات کے روز اعلان کر چکی کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات دکھانے والے سینما گھروں میں لوگوں کا داخلہ فری ہو گا۔

اس ہفتہ کےدوران ملکہ الزبتھ دوم کا جسد خاکی ویسٹ منسٹر ہال میں رکھا گیا اور لاکھوں افراد قطاروں میں لگ کر ملکہ کا دیدار کر رہے ہیں۔ پیر کی صبح تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں