نہرسویز سے گذرنے والے جہازوں کی راہداری فیس میں اضافے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مصر نے نہر سویز سے گزرنے والے جہازوں کے لیے راہداری فیس بڑھانے کی تتاری شروع کر دی ہے۔ امکانی طور پرسال 2023 کے لیے یہ فیس 15 فیصد بڑھائی جارہی ہے۔ نئی راہداری فیس کا اطلاق یکم جنوری 2023 سے کیا جائے گا۔


یہ بات نہر سویز کے امور کو دیکھنے والی اتھارٹی کے چئیرمین اسامہ رببیع نے ہفتے کے روز بتائی ہے۔تاہم ان کا کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اور سیاحوں کو لے کر آنے والے جہازوں کی فیس میں دس فیصد اضافہ ہو گا۔ واضح رہے نہر سویز مصر کے لیے آمدنی کا اہم ذریعہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں