افغانستان وطالبان

طالبان نے اپنے قیدی کے بدلے امریکی انجینئر کو رہا کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پیر کے روز افغانستان میں طالبان حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ نے امیر متقی نے کہا ہے کہ تحریک نے امریکی انجینئر مارک فريرچس کو رہا کیا۔ بدلے میں امریکہ نے آج طالبان کی ایک بڑی شخصیت حاجی بشیر نورزئی کو رہا کردیا ہے۔

امیر متقی نے کابل میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہوں نے پیر کی صبح کابل ایئرپورٹ پر مارک فريرچس اور حاجی بشیر کا تبادلہ کیا۔ حاجی بشیر کئی دہائیوں سے منشیات کے الزام میں امریکہ میں زیر حراست تھے۔

دوسری طرف فريرچس امریکی بحریہ کے ایک تجربہ کار انجینئر ہیں۔ انہوں نے ایک دہائی تک افعانستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کر رکھا ہے۔ فريرچس کو فروری 2020 کے اوائل میں اغوا کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں