کینیڈین وزیر اعظم نے اجتماعی قبروں کو روسی جنگی جرائم قرار دے دیا

برطانوی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کے دوران یوکرین پرحملہ اہم ترین موضوع رہا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے روس کے زیر قبضہ سے چھڑوائے گئے یوکرینی علاقووں میں اجتماعی قبروں کی موجودگی کو روسی جنگی جرائم لا نام دیتے ہوئے کہا ہے ان جرائم کا سخت احتساب ہونا ضروری ہے۔

ٹروڈو ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے ان دنوں لندن میں ہیں۔ جہاں انہوں نے برطانوی وزیر اعظم لیز ٹرس سے بھی ملاقات کی۔ ان کی اس ملاقات میں یوکرین پر روسی حملہ سب سے اہم موضوع تھا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم نے کہا ' بلا شبہ برطانیہ اور کینیڈا روس کے خلاف یوکرین کی حمایت میں کھڑے دو مضبوط ترین ملک ہیں، جو یوکرین کی پوری طرح پشت پناہی کرتے ہیں۔' ٹروڈو نے کہا ' روسی اقدامات بڑے کھل کر سامنے آئے ہیں۔ بشمول روسی جنگی جرائم کے۔ یہ جرائم ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ '

واضح رہے یوکرینی حکام نے پچھلے ہفتے کہا تھا کہ انہیں یوکرین کے شمال مشرقی شہر لزیوم کے نزدیک ووڈ لینڈ میں 440 لاشیں ملی ہیں۔ یہ قصبہ یوکرین نے روسی قبضہ سے حال ہی میں چھڑایا ہے۔ یوکرینی حکام کے مطابق 440 لاشوں میں سے اکثر لاشیں سویلینز کی ہیں۔ تاہم ان کی موت کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

یوکرینی حکام کے اس موقف پر کریملن نے ان اجتماعی قبروں کے ملنے پرابھی تک کوئی رد عمل نہیں دیا ہے۔ البتہ ماسکو نے اس امر سے بار بار انکار کیا ہے کہ اس نے جان بوجھ کر سویلینز کو نشانہ بنایا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں