الریاض میں برادراوردوست ممالک کے نئے سفیروں نے شاہ سلمان کوسفارتی اسناد پیش کردیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی موجودگی میں الریاض میں تعینات برادراور دوست ممالک کے متعدد سفیروں سے اسناد وصول کی ہیں۔

سعودی عرب میں حال ہی میں متعیّن ہونے والے سوشلسٹ عوامی جمہوریہ سری لنکا کے سفیر پی ایم امزا،ڈومینیکن ری پبلک کے سفیر(غیر رہائشی) جولیو سائمن کاسٹانوس زویان، مملکت اسپین کے سفیرجارج ہیویا،جمہوریہ گنی بساؤ کے سفیردینوسیدی،جمہوریہ انڈونیشیا کے سفیرڈاکٹرعبدالعزیزاحمد، جمہوریہ پرتگال کے سفیرنونومیتھیاس،جمہوریہ پیرو کے سفیرکارلوس روڈولفوزپاٹا لوپیز،جمہوریہ بینن کے سفی ایڈم زکری باگوڈو،بحرین کے سفیر شیخ علی بن عبدالرحمٰن بن علی آل خلیفہ ،جمہوریہ کرغیزستان کے سفیراُلغ بیگ ماریپوف،اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر امیرخرم راٹھور،عوامی جمہوری الجزائر کے سفیر محمد علی بوغازی۔ اور سوشلسٹ جمہوریہ ویت نام کے سفیر ڈانگ شوان ڈونگ نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو اپنی سفارتی اسناد پیش کی ہیں۔

Advertisement

شاہ سلمان نے سفارتی اسناد وصول کرنے کی تقریب میں مملکت میں ان نئے سفیروں کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کے ممالک کے رہ نماؤں کو مبارک باد پیش کی اور سعودی عرب اوران کے ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیااوربہ طور سفیر ان کی کامیابی کی دعا کی۔

غیرملکی سفیروں نے خادم الحرمین الشریفین کواپنے اپنے ممالک کے رہ نماؤں کی جانب سے مبارک باد پیش کی اورگرم جوش،والہانہ اور فراخدلانہ مہمان نوازی پر شاہ سلمان کا شکریہ ادا کیا۔

اس تقریب میں سعودی عرب کے متعدد سینیرعہدے داربھی شریک تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں