3 ایرانی کارگو طیاروں کو روس میں سامان لے جانے پرامریکی پابندیوں کا سامنا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی محکمہ تجارت نے کہا ہےکہ اس نے تین بوئنگ 747 طیاروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ تینوں طیارےایرانی ایئر لائنز کے ذریعے چلائے جاتے ہیں جو روس کو کارگو خدمات فراہم کرتے ہیں۔ ان طیاروں کو اس فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ امریکی برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ان طیاروں نے صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کی طرف سےروس پر عائد پابندیوں کی خلا ورزی کی ہے۔

"رائیٹرز" کے مطابق وزارت تجارت نے اشارہ کیا کہ ماہان ایئر، قشم فارس ایئر اور ایران ایئر کے ذریعے چلنے والے طیارے الیکٹرانک مواد سمیت سامان روس لے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا ہے کہ اب امریکا کے برآمدی کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے کل طیاروں کی تعداد183 ہوگئی ہے۔

تین منتخب ایرانی ایئر لائنز امریکی حکومت کی جانب سے مختلف قسم کی پابندیوں کا شکار ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں