ریفرنڈم کے بعد امریکا کی روس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ایک ایسے وقت میں جب ماسکو کی طرف سے یوکرین کے چار علاقوں میں متعین رہ نما روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کا منصوبہ بنا رہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینیر اہلکار نے دھمکی دی ہے کہ اگر روس نے یوکرین کے کچھ حصوں کا الحاق کیا تو اسے مزید نتائج برآمد ہوں گے۔

خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘ کےمطابق انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن نے بارہا اس بات پر زور دیا ہے کہ اس کے مزید نتائج برآمد ہوں گے۔

اس کے لیےامریکا کے پاس روس کے خلاف بہت سے آپشن موجود ہیں۔

یوکرین میں ریفرنڈم

یہ پیش رفت یوکرین کے 4 علاقوں میں روس کے مقرر کردہ رہنماؤں کی جانب سے روس میں شمولیت کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے منصوبوں کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے۔ یہ اقدام جنگ کو تیزی سے بڑھا سکتا ہے، جبکہ اسے مغربی ممالک کی جانب سے مسترد کر دیا گیا ہے۔

یوکرینی صدر نے روسی ریفرنڈم پر مغربی ردعمل کا خیر مقدم کیا۔

یوکرین کے ایوان صدر نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے ریفرنڈم کی دھمکی اس کی شکست کے خوف کو ظاہر کرتی ہے۔

یوکرین کے صدارتی دفتر کے ڈائریکٹر آندرے یرماک نے منگل کو ٹیلی گرام پر ایک تبصرے میں تصدیق کی کہ ان کا ملک روس کے ساتھ مناسب طریقے سے نمٹائے گا۔

ریفرنڈم کی یہ جنگ یوکرین کی افواج کی جانب سے ملک کے شمال مشرق میں گذشتہ دنوں غیر معمولی پیش رفت کے بعد سامنے آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں