عرب رہ نماؤں کی سعودی عرب کے92 ویں قومی دن پرشاہ سلمان اورولی عہد کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر عرب رہ نماؤں نے سعودی عرب ،اس کی قیادت اور شہریوں کے لیے نیک خواہشات اظہارکیا ہے اور انھیں مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر،وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشدآل مکتوم نے 23 ستمبر1932ءکوشاہ عبدالعزیزآل سعود کی طرف سے نجد اور حجاز کی ریاستوں پر مشتمل سعودی عرب کے قیام کی یاد میں قومی دن کے موقع پرشاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں مملکت اور اس کے عوام کو مبارک باد دی۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں شیخ محمد نے کہا کہ ’’متحدہ عرب امارات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر فخر ہے، ہمارے دلوں میں سعودی عرب اور اس کے عوام کے لیے بہت محبت ہے۔اللہ نے چاہا، ہمارا حال اور ہمارا مستقبل ہمیشہ کے لیے ایک ساتھ ہے‘‘۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی (کونا) کے مطابق امیرکویت شیخ نواف الاحمد الصباح نے بھی شاہ سلمان کو بھیجی گئی ایک کیبل میں مملکت اور اس کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیاہے۔

امیرنواف نے ’’مملکت کی بابرکت ترقی اور شہری کامیابیوں کی تعریف کی اورملک اور اس کے عوام کی ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

کونا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الاحمدالصباح نے اپنے سعودی ہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان کو مملکت کے قومی دن پر مبارک باد کی کیبل بھیجی ہے۔

مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی نے بھی اس موقع پر شاہ سلمان کوتہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید نے سعودی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امیدکا اظہارکیا کہ مملکت مزید خوش حالی اورترقی کا مشاہدہ کرے گی۔

رواں ہفتے کے اوائل میں سعودی عرب کی تفریح اتھارٹی نے مملکت کے 92 ویں قومی دن کے موقع پر شاندار رنگا رنگ تقریبات اور پروگراموں کا اعلان کیا تھا۔

سعودی عرب کا قومی دن جمعہ کو آرہا ہے اور کل سے 10روزہ مختلف قسم کی تقریبات کا آغاز ہورہا ہے۔ان میں مسلح افواج کی پریڈ، میوزیکل پرفارمنس، آتش بازی کامظاہرہ ہوگا اور سعودی تھیم پر مبنی سرک دوسولیل شوپیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں