مکہ میں چوری کی وارداتوں میں ملوث دو ایشیائی شہری گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

مشرقی ریجن میں پولیس نے عوامی مقام پر لوگوں کو پریشان کرنے کے الزام میں 17 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ ملزمان میں 14 سعودی شہری اور 3 غیر ملکی شامل ہیں۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشرقی ریجن کی کمشنری حفر الباطن میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے کی تفریح گاہ میں چند افراد راہگیروں کو پریشان کر رہے ہیں جس کے سبب سڑک پر ٹریفک کی روانی بھی متاتر ہو رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کے متعدد یونٹس جائے وقوعہ پرپہنچ گئے۔ ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے پولیس گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

Advertisement

پولیس اہلکاروں نے تمام افراد کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف ابتدائی رپورٹ درج کر کے انہیں ادارہ پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے بعد کیس عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں