شام میں امریکی حامی ایس ڈی ایف نے داعش کا خود کش حملہ ناکام بنا دیا

یہ واقعہ الہول پناہ گزین کیمپ کے سینٹ کام چیف کے دورے کے چند بعد سامنے آیا ہے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کے حامی شامی جنگجووں کے گروپ 'شامی ڈیموکریٹک فورس' داعش کا خود کش حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ امریکی فوج کے مطابق داعش کے خود کش بمبار یہ حملہ الہول پناہ گزین کیمپ پر کرنا چاہتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 20 ستمبر کو رات بارہ بجے کے بعد پیش آیا۔ جب تقریبا بارہ بج کر پچیس منٹ پر داعش کے سات جنگجو دو گاڑیوں پر الہول کیمپ کی طرف جا رہے تھے۔ انہیں راستے میں ایس ڈی ایف نے روک دیا۔

Advertisement

یہ بات امریکی فوج کی سنٹرل کمانڈ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کرنل جوئی بکینو نے کہی ہے۔ کرنل بیکنو کے مطابق جب الہول کے شمال مشرق میں 12 میل دور ایک گاڑی دھماکے سے اڑگئی تو ایس ڈی ایف کے اہلکار محض چند منٹوں میں دوسری گاڑی کو گھیرے میں لینے کے لیے پہنچ گئے۔

دو داعش جنگجو جنہوں نے خود کش جیکٹس پہن رکھی تھیں گاڑی سے باہر نکلے۔ ان میں سے ایک نے خود کو ڈیٹونیٹر کی مدد سے اڑا لیا۔ جبکہ دوسرے کو ایس ڈی ایف کے اہلکاروں نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔

بکینو کے مطابق ' داعش جنگجووں کی گاڑی کم از کم پچاس کلو دھماکہ خیز بارودی مواد سے لدی ہوئی تھی۔ کارروائی میں ایس ڈی ایف کا کوئی اہلکار ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے۔ اس موقع پرداعش کے ایک جنگجو کو زندہ گرفتار کر لیا گیا۔

بکینو نے ایس ڈی ایف کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا ' ایس ڈی ایف کے اہلکاروں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر فوری کارروائی کی اور علاقے کو پر امن بنانے کے ساتھ اپنی گہری کمٹمنٹ ظاہر کی۔

واضح رہے ماہ ستمبر کے اوائل میں سینٹ کام کے چیف نے الہول پناہ گزین کیمپ کا دورہ کیا تھا ۔ انہوں ننے مقامی لوگوں سے بات چیت بھی کی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ الہول کیمپ تو نئی نسل تیار کرنے کے لیے ایک افزائش گاہ بن چکا ہے۔

جنرل کوریلا نے کہا تھا' پناہ گزین کیمپ میں مقیم باشندوں کی 70 فیصد آبادی بارہ سال سے کم عمر کی ہے۔ ہر مہینے کیمپ میں تقریبا 80 نئے بچے پیدا ہو رہے ہیں۔ جو امکانی طور پر داعش کا حصہ بنے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں