سعودی قومی دن پر شاندار آتش بازی، 18 شہروں کا آسمان رنگ و نور سے بھر گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مملکت سعودی عرب میں 23 ستمبر جمعہ کے روز 92 واں قومی دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ پوری مملکت میں جہاں دوسری تقریبات اور سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا تھا ایسے ہی شاندار آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا۔

سعودی عرب کے محکمہ تفریح نے ’’ہمارے پاس ایک گھر ہے‘‘ کے عنوان سے کئی طرح کی سرگرمیوں کا انعقاد کیا تھا۔ انہیں سرگرمیوں کے تحت سعودیہ کے 18 شہروں میں شاندار آتش بازی کی گئی۔ شام کے اوقات میں سارا آسمان رنگ و نور سے بھر گیا، 5 سے 10 تک آسمان پر مختلف مختلف رنگ اور روشنیاں بکھیر دی گئی اور دیکھنے والے سحر زدہ ہوکر رہ گئے۔

سعودی شہریوں نے قومی دن پر اپنی خوشی کے اظہار کے طور پر ان لمحات کو ویڈیو اور تصاویر کی شکل میں محفوظ کرکے یادگار بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر قومی دن پر شاندار تقاریب کی تصاویراور ویڈیوز کو خوب پھیلایا گیا۔

قومی دن پر سعودیہ کے تمام علاقوں میں ’’ہمارے پاس ایک گھر ہے‘‘ کا نعرہ گونجتا رہا۔ بچے اور بڑے قومی پرچم لیکر پھرتے نظر آئے۔ جگہ جگہ تقریبات میں مختلف فنون کا مظاہرہ کیا گیا اور وطن سے محبت اور وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں