64 میٹر سے کیا گیا حیران کن معجزاتی گول

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی فٹ لیگ میں جمعرات کے روز ایک حیران کن اور معجزاتی گول کردیا گیا، امریکی ریئل سالٹ لیک کی ٹیم کے ایک فٹ بالر نے میکسیکو کی ٹیم ’’اٹلس‘‘ کی ٹیم کے خلاف 64 میٹر سے ایسا گول کیا جس نے دیکھنےوالوں کو ششدر کرکے رکھ دیا۔

یہ دونوں کلب ٹیموں کے درمیان ایک دوستانہ میچ تھا، جس میں "سالٹ لیک" میں ایک دفاعی کھلاڑی نے اپنے ساتھی ایرون ہیریرا کو گیند پاس کی اور ہیریرا نے اس کا فائدہ اٹھایا جب اس نے میچ کے 17ویں منٹ میں دیکھا کہ اٹلس ٹیم کا گول کیپر نیٹ سے کچھ فاصلے پر ہے۔

اس کے بعد ہیریرا نے بڑی سرعت کے ساتھ اپنے پیروں سے گیند کو تیار کیا اور فٹ بال کو ایک میزائل کی طرح مخالف کے گول کی طرف داغ دیا، فٹ بال جا کر گول کے ایک کونے میں داخل ہو گیا، ایک ایسا گول جس نے عوام اور ناظرین کو دیوانہ بنا دیا۔ گول کی ویڈیو میں دکھائی دے رہا کہ کس مہارت سے گول کیا گیا۔ ویڈیو بڑی تیزی سے سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور دو روز تک ویب سائٹس پر اسی گول کے چرچے ہوتے رہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں