قطر:ممتازعالم دین علامہ یوسف القرضاوی 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

قطر میں مقیم ممتاز مصری نژاد عالم دین علامہ یوسف القرضاوی انتقال کر گئے ہیں۔ان کی عمر 96 برس تھی۔

ان کے بیٹے عبدالرحمٰن یوسف القرضاوی نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پروالد کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

وہ 2013ء میں آبائی وطن مصر سے نقل مکانی کے بعد قطر میں جلاوطنی کی زندگی گزاررہے تھے لیکن گذشتہ برسوں میں قطرنے انھیں شہریت دے دی تھی۔

سنہ 2015 میں مصر میں ان کی عدم موجودگی میں ان کے خلاف مقدمہ چلایا گیا تھا اورعدالت نے انھیں کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون سے تعلق کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔انھیں الاخوان کا روحانی پیشوا خیال کیا جاتا تھا۔

وہ 2004 سے قائم مسلم اسکالرزکی بین الاقوامی یونین کے چیئرمین بھی تھے اور 14 سال تک اس عہدے پر فائز رہے تھے۔وہ کئی بلندپایہ کتب کے مصنف تھے اور دنیا کے مختلف ملکوں میں ان کے پیروکاروں اور شاگردوں کی کثیر تعداد ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں