مسافر کا دوران پرواز طیارہ کے عملے کے رکن پر تشدد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکہ میں ایک امریکی ائیر لائنز کے طیارے میں حیران کن واقعہ اس وقت پیش آگیا جب دوران پرواز ایک مسافر نے فلائٹ اٹینڈنٹ پر حملہ کردیا۔ عملہ کے رکن پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کام میں مصروف تھا اسے بغیر کی وجہ سے مار پیٹ کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تاہم دیگر مسافروں نے مداخلت کرکے حملہ آور کو پکڑ لیا اور پرواز کے اترنے پر اسے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

امریکی محکمہ انصاف نے اتوار کو جاری اپنے بیان میں تصدیق کی کہ مسافروں نے عملے کے ایک رکن کو مارنے والے شخص کو روکنے میں مدد کی اور لاس اینجلس ایئرپورٹ پہنچنے پر حملہ آور کو حکام کے حوالے کر دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ میکسیکو کے شہر لاس کیبوس سے جیسے ہی طیارہ نے اڑان بھری 33سالہ مسافر الیگزینڈر ٹونگ کو لی نے فلائٹ اٹینڈنٹ کو مارنا شروع کردیا۔

سخت تشدد کے باعث عملہ کا کارکن اپنے فرائض انجام دینے سے قاصر ہوگیا ہے۔ طیارہ کے اترنے پر اسے ہسپتال داخل کردیا گیا۔

اسٹیورڈ پر حملہ کرنے کے بعد مسافر جہاز کے پچھلے حصے کی طرف بھاگ گیا جس کے بعد کئی مسافروں نے اسے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تشدد کرنے پر اس مسافر کو 20 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں