سعودی کابینہ میں ردوبدل؛ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نئے وزیراعظم مقرر: شاہی فرمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
5 منٹس read

سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے منگل کے روزکابینہ میں رد و بدل کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں جاری کردہ ایک شاہی فرمان کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزیراعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان کو نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔ وہ پہلے نائب وزیردفاع کے منصب پر فائز تھے اور اس وزارت کا قلم دان خود ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پاس تھا۔

سعودی پریس ایجنسی نے ایک شاہی فرمان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یوسف بن عبداللہ بن محمد البنیان کو مملکت کا وزیر تعلیم مقرر کیا گیا ہے۔

کابینہ میں رد و بدل کے باوجود شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو وزیر توانائی، شہزادہ فیصل بن فرحان کو وزیر خارجہ، خالد بن عبدالعزیز الفالح کو وزیر سرمایہ کاری، شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز کو وزیر داخلہ اور محمد بن عبداللہ الجدعان کو بہ طور وزیر خزانہ برقرار رکھا گیا ہے اور ان کی اہم وزراتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

ان کے علاوہ شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز کو نیشنل گارڈ کا وزیر، ولید الصعمانی کو وزیرانصاف، عبدالطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ کو وزیر برائے اسلامی امور، شہزادہ بدر بن عبداللہ بن فرحان کو وزیر ثقافت، شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کو وزیر کھیل، توفیق بن فوزان الربیعہ کو حج و عمرہ کا وزیر اور ماجد بن عبداللہ القصبی کو وزیر تجارت کے منصب پر برقرار رکھا گیا ہے۔

مزید برآں بندربن ابراہیم الخریف کو وزیرصنعت و معدنی وسائل، احمد الخطیب کو وزیرسیاحت، فیصل بن فضیل آل ابراہیم کو وزیر معیشت اور منصوبہ بندی اور فہد بن عبدالرحمٰن داحس الجلاجل کو نیا وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے متن میں کہا گیا ہے: ’’عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد، حکمرانی کے بنیادی قانون کے آرٹیکل (چھپن) اور کابینہ کے قانون میں شامل متعلقہ دفعات سے استثناء کے طور پر وزیراعظم ہوں گے‘‘۔

متن کے مطابق کابینہ کے اجلاسوں میں شاہ سلمان شرکت کریں گے اوران کی صدارت وہ کریں گے۔ وزراء کی کونسل کی شہزادہ محمد بن سلمان کے زیرقیادت تنظیم نو کی گئی ہے۔ اس میں شامل تمام وزراء اور ان کی وزارتوں اور محکموں کے نام یہ ہیں:

1۔شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد اور وزیراعظم۔

2۔شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز آل سعود، وزیر مملکت۔

3۔شہزادہ عبد العزیز بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیر توانائی ۔

4۔شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیزآل سعود، وزیر مملکت ۔

5۔شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز آل سعود وزیر کھیل ۔

6۔شہزادہ عبد العزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز آل سعود وزیر داخلہ ۔

7۔شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز آل سعود نیشنل گارڈ کے وزیر۔

8۔شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود وزیر دفاع ۔

9۔شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود وزیر خارجہ۔

10۔شہزادہ بدر بن عبداللہ بن محمد بن فرحان آل سعود وزیر ثقافت مقرر۔

11۔شیخ صالح بن عبد العزیز بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ، وزیر مملکت۔

12۔ڈاکٹر عبدالطیف بن عبدالعزیز بن عبدالرحمٰن آل الشیخ وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و ارشاد

13۔ڈاکٹر ولید بن محمد الصعمانی، وزیرانصاف۔

14۔ڈاکٹر مطلب بن عبداللہ نفیسہ، وزیر مملکت۔

15۔ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیرمملکت۔

16۔ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، وزیر مملکت۔

17۔ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ وزیر حج و عمرہ۔

18۔ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید، وزیر مملکت برائے شوریٰ کونسل امور۔

19۔ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی ،وزیر تجارت اور وزیر اطلاعات۔

20- الاستاذ محمد بن عبدالملک آل الشیخ، وزیر مملکت۔

21۔انجینئر عبدالرحمٰن بن عبدالمحسن الفضلی وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت۔

22۔ جناب خالد بن عبدالرحمٰن العیسیٰ، وزیر مملکت۔

23۔عادل بن احمد الجبیر، وزیر مملکت برائے امور خارجہ۔

24۔ماجد بن عبدالله بن حمد الحقيل وزیر بلدیات، دیہی امور اور ہاؤسنگ۔

25۔محمد بن عبداللہ بن عبدالعزیز الجدعان، وزیر خزانہ۔

26۔انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ وزیربرائے مواصلات اور انفارمیشن ٹیکنالوجی

27۔انجینئر احمد بن سلیمان بن عبدالعزیز الراجحی وزیر برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی

28۔ڈاکٹر حماد بن محمد بن حمد آل الشیخ، وزیر مملکت۔

29۔جناب بندر بن ابراہیم بن عبداللہ الخریف، وزیر صنعت و معدنی وسائل۔

30۔انجینئر صالح بن ناصر بن العلی الجاسر وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس۔

31۔جناب احمد بن عقیل الخطیب وزیر سیاحت۔

32۔انجینئر خالدبن عبدالعزیز الفالح وزیر سرمایہ کاری۔

33۔فیصل بن فضل بن محسن الابراہیم وزیربرائے معیشت اور منصوبہ بندی

34۔جناب فہدبن عبدالرحمٰن بن داحس الجلاجل وزیر صحت

35۔جناب یوسف بن عبداللہ بن محمد البنیان وزیر تعلیم۔

شاہی احکام کے تحت طلال بن عبداللہ بن ترکی العتیبی کو اعلیٰ عہدے کے ساتھ معاون وزیر دفاع مقرر کیا گیاہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں