امریکہ نے کویت کو اسلحہ فروخت کی مںظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

پینٹا گون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے کویت کو ابرام ٹینک کی تربیت اور آپریشنز کے سلسلسے میں ایم ون اے 2 کے گولے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان گولوں کی مالیت 250 ملین ڈالر ہے۔ پینٹا گون کی طرف سے یہ اعلان منگل کے روز کیا گیا ہے۔

پینٹا گون نے اس سلسلے میں کہا ہے ' کویت حکومت کی طرف سے درخواست کی گئی تھی کہ اسے یہ اسلحہ فروخت کیا جائے۔ نیز متعلقہ آلات بھی فراہم کیے جائیں۔ کویت کو امریکہ کی جانب سے یہ آلات اس کے دفاع اور تحفظ کے لیے دیے جارہے ہیں۔ تاکہ کویت اپنی سرحدوں کا دفاع کر سکیں۔ '

دریں اثنا پینٹا گون کے دفاعی تعاون ادارے کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن منگل کے روز کیا گیا جس میں کانگریس کی منظوری کا کہا گیا ہے۔ تاہم اس سے یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ کویت کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے گئے ہیں یا بات چیت مکمل ہو گئی ہے۔ پینٹا گون کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ اس فروخت کے حوالے سے جنرل ڈائنامکش کارپوریشن پرائم کنٹریکٹر ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں