بھارت:ریٹائرڈ لیفٹینٹ جنرل انیل چوہان نئے دفاعی سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارتی حکومت نے جنرل بپن راوت کی جگہ انیل چوہان کو نیا دفاعی سربراہ مقرر کیا ہے۔ بپن راوت گذشتہ سال دسمبر میں ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں 13 دیگرافراد کے ساتھ ہلاک ہو گئے تھے۔

61سال انیل چوہان بھارتی فوج کے مشرقی ڈویژن کی لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت میں کمان کرچکے ہیں۔ وہ مئی 2021 میں ریٹائر ہوگئے تھے۔

حکومت نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد فوجی امورکے محکمے کے سیکریٹری کے طور پر بھی کام کریں گے۔

ان کا تقررگذشتہ کئی ماہ سے جاری ان قیاس آرائیوں کے بعد کیا گیا ہے کہ بھارت کا نیا دفاعی سربراہ کون ہوگاجبکہ اس کی دو پڑوسی ممالک چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدوں پر صورت حال کشیدہ ہے۔

واضح رہے کہ آنجہانی بپن راوت کو 2019 کے آخر میں وزیراعظم نریندرمودی کی حکومت نے بھارت کا پہلا چیف آف ڈیفنس اسٹاف مقرر کیا تھا۔راوت، ان کی اہلیہ اور 12 دفاعی اہلکار جنوبی بھارت میں واقع ایک ملٹری اسٹاف کالج میں ایک تقریب میں شرکت کےلیے جا رہے تھے جب ان کے زیراستعمال فضائیہ کا ہیلی کاپٹر گرکرتباہ ہو گیاتھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں