دفاع وطن کے لیے ولی عہد کا مشن جاری رکھوں گا: خالد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہےکہ وزارت دفاع نے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات اور رہ نمائی کی روشنی میں ملک وقوم کےدفاع کا مشن جاری رکھنے کے عزم کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کا قلم دان سنھبالنے کے بعد وہ اپنے برادر اکبر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا مشن آگے بڑھائیں گے اور ان کے وژن کو کامیابی سے ہم کنار کریں گے۔

خیال رہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ روز سعودی کابینہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے دوران خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے وزیر دفاع اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو وزیراعظم اور نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو سعودی عرب کا نیا وزیر دفاع مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود۔
سعودی وزیر داخلہ شہزادہ خالد بن سلمان اور سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان آل سعود۔

وزیر دفاع نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز کے اعتماد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے انہیں ان کے نئے عہدے پر تعینات کرتے ہوئے اللہ سے کامیابی اور ان کے دین کی خدمت کے لیے ادائیگی کی دعا کی۔

جب سے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قیادت سنبھالی ہے، وزارت دفاع کو ان کی طرف سے بہت زیادہ توجہ اور براہ راست سرپرستی ملی ہے۔ وزارت دفاع کی سرگرمیوں اوراس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں