دبئی ٹول آپرٹر کمپنی سالک کے حصص کی قیمت بڑھ گئی

فی حصص قیمت 2 درہم سے 2،40 درہم ہو گئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

دبئی میں روڈ ٹول آپریٹر کمپنی 'سالک' کے حصص کی قدر میں بیس فیصد اضافہ ہو گیا ہے ۔ یہ اضافہ جمعرات کے روز ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ سرمایہ کار عالمی منڈی میں موجود دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں سالک کے ساتھ سرمایہ لگانے کے لیے خوب تیار میں۔

سالک کے ساتھ 3،6 ملین گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں ، جو ا سکے زیر نظر روڈز پر ٹول دے کر گذرتی ہیں۔ کمپنی نے اپنے 24،9 فیصد حصص فروخت کرکے 3،735 ارب درہم تک رقم کمائی ہے۔ یہ رقم 1،02 ارب ڈالر کے برابر ہے۔ نتیجتا کمپنی کو 15 ارب درہم کی مارکیٹ ویلیو ملی ہے۔

سالک نے اپنے فی حصص کے حساب سے قیمت دو درہم ظاہر کی تھی مگر جمعرات کے روز جب مارکیٹ کھلی تو اس کے ایک حصص کی قیمت 2،40 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں