سعودی عرب:2022 کی دوسری سہ ماہی میں بے روزگاری کی شرح میں 9.7فی صدکمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں 2022 کی دوسری سہ ماہی میں شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر 9.7 فی صد رہ گئی ہے۔یہ تازہ اعدادوشمار سعودیوں میں بے روزگاری میں کمی کے رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔

جمعرات کو جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مقامی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح 2021 کی دوسری سہ ماہی میں 11.3 فی صد تھی اور سہ ماہی سے سہ ماہی کی بنیاد پر بے روزگاری کی شرح میں 0.4 فی صد پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں مملکت میں مجموعی طور پر بے روزگاری کی شرح 5.8 فی صد رہی ہے۔ایک سال قبل اسی عرصے میں یہ شرح 6.6 فی صد تھی۔

خواتین کی سعودی عرب کی افرادی قوت میں شرکت بھی بڑھ رہی ہے۔ اس زمرے میں بے روزگاری دوسری سہ ماہی میں گر کر 19.3 فی صد رہ گئی۔ایک سال پہلے اسی عرصے میں یہ شرح 22.3 فی صد تھی۔اس طرح برسرروزگارخواتین سعودی لیبر فورس کا قریباً 36 فی صدہیں۔

سعودی عرب میں ٹیکنالوجی اور مواصلات ، سیاحت اور لاجسٹکس ایسے بڑے شعبوں میں مقامی ملازمین کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اوریہ ملکی معیشت کے غیرتیل شعبوں کو فروغ دینے کے لیے سعودی ویژن 2030 کے اہداف ومقاصد کے مطابق ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں