افغان دارالحکومت میں خود کش دھماکہ 19 جاں بحق 27 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک خود کش دھماکے میں کم از کم 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے ترجمان خالد زدران کے مطابق یہ دھماکہ جمعہ کے روز صبح کے وقت کابل کے مغربی حصے میں ہوا ہے۔

خود کش بمبار نے ایک تعلیمی مرکز کو ہدف بناتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ جس کے نتیجے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہوئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ خود کش دھماکہ ہزارہ قبائل کی آبادی کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ ہزارہ قبائل شیعہ مسلک کی نمائندگی کرتے ہیں اور دشت برچی میں ان کی بڑی آبادی مقیم ہے۔ یہ علاقہ کابل کا مغربی حصہ ہے۔

جائے دھماکہ پر موجود شواہد سے اندازہ ہوتا ہے کہ بہت طاقتور دھماکہ کیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔ نہ ہی فوری طور پر کسی گروپ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں