روسی کمپنی گیزپروم کی ریگولیٹری تبدیلیوں کے بعد آسٹریا کے راستے گیس کی ترسیل معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روس کی سرکاری کمپنی گیزپروم نے ہفتے کے روزآسٹریا کے راستے یورپ کو گیس کی ترسیل معطل کردی ہے۔

گیزپروم نے ٹیلی گرام پر شائع شدہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے آسٹریا کے گیس گرڈ آپریٹر کی جانب سے ٹرانسپورٹ نامزدگیوں کی تصدیق سے انکار کے بعد یہ فیصلہ کیا ہے۔

گیزپروم نے آسٹریا میں کی گئی حالیہ ریگولیٹری تبدیلیوں کو اس مسئلے کا ذمہ دارٹھہرایا ہے اور کہا کہ وہ اس مسئلہ کو حل کرنے کے لیے اطالوی صارفین کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں