سعودی عرب کی معروف سٹریٹ کو ثقافتی پلیٹ فارم بنانے کا منصوبہ

ادیب خوجہ سٹریٹ میں ڈرامے اور براہ راست فنکاری کی پرفارمنس پیش کی جائے گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی وزارت ثقافت نے وزارت بلدیہ، دیہی امور و ہاؤسنگ کے تعاون سے جدہ کے روضہ محلے میں ادیب خوجہ سٹریٹ کو تبدیل کرکے ایک ثقافتی پلیٹ فارم کی شکل دے دی ہے۔ مرحوم ادیب عبد المقصود خوجہ کے نام سے منسوب اس گلی میں اب مختلف نوعیت کی ثقافتی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

اس سٹریٹ کو نئی حیثیت سے 2023 کی تیسری سہ ماہی میں کھولا جائے گا۔ مرحوم ادیب کے چار دہائیوں قبل بنائے گئے مشہور ثقافتی فورم ’’ دوغلا پن‘‘ سے متاثر ہو کر ہی اس گلی کو بھی اس فورم کی ثقافتی سرگرمیوں کا مرکز بنا دیا جائے گا۔ اس گلی میں مرحوم ادیب کی شروع کی گئی ثقافتی سرگرمیوں کو تخلیقی رنگ میں پیش کیا جائے گا۔

پروجیکٹ کے تحت سٹریٹ کے مرکزی علاقے میں عارضی پلازہ بنایا جائے گا جہاں پر آنے والی کاروں کو جگہ دی جائے گی۔ گلی میں سر راہ سیشنز کے لئے مقامات فراہم کئے جائیں گے۔ شیڈنگ کی جائے گی۔ آنکھوں کو لبھانے والے مناظر پیش کرنے کیلئے کام کیا جائے گا۔ لوگوں کے پیدل چلنے میں آنے والی رکاوٹوں کو ختم کیا جائے گا۔ سٹریٹ ثقافتی سرگرمیوں کے لئے مکمل طور پر تیار کردیا جائے گا۔

ثقافتی سرگرمیاں

یہ تارییخی سٹریٹ آنے والوں کو انٹرایکٹو ڈرامے، براہ راست فنکارانہ پرفارمنس، دیگرثقافتی سرگرمیاں، بذریعہ فنون کمیونٹی کو ترغیب دینے کےآرٹ ورکس، موبائل لائبریری کی سہولت، سب کیلئے کتاب اور ادب سے متعلق کئی اقدامات پیش کرے گی۔ یہاں لٹریری پارٹنرانیشی ایٹو بھی شروع کیا جائے گا۔

مرحوم عبد المقصود خوجہ ایک معروف بااثر ثقافتی شخصیت تھے۔ انہوں نے کئی سال سعودی عرب اور عالم عرب میں ادبی اور فکری تحریک کی سرپرستی کی۔ ان کے بنائے گئے فورم نے اب تک 440 سکالرز، مفکرین اور ادیبوں کو سہولیات فراہم کی ہیں۔ مرحوم قدیم سعودی مصنفیین کے ادبی کاموں کو جمع کرنے اور ان کی اشاعت میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ اسی بنا پر ان کے فورم ’’اثنینیہ‘‘ نے قدیم ادبی کاموں کی 185 جلدیں پیش کیں ۔ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ اب فورم کی ویب سائٹ بھی موجود ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں