روس سول ایوی ایشن ایجنسی کے بورڈ میں اپنی نشست کھو بیٹھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

روس نے اقوام متحدہ کے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اپنی نشست حاصل کر لی ہے۔

ٹویٹر پر ہفتہ کو شائع ہونے والے نتائج کے مطابق روس 36 رکنی گورننگ کونسل میں اپنی نشست برقرار رکھنے کے لیے مطلوبہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔ ICAO کے ترجمان نے ان نتائج پر براہ راست تبصرہ نہیں کیا۔ یہ ووٹنگ ہر تین سال بعد ہوتی ہے۔

بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی کونسل یا "ہوائی نقل و حمل میں بنیادی اہمیت کے حامل ممالک" میں روس کو ایک اہم مقام حاصل تھا۔

مونٹریال میں انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی کونسل میں ہفتے کے روز ووٹنگ کے دوران پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والے ممالک میں امریکہ، کینیڈا، چین، جرمنی اور برازیل شامل تھے۔

ووٹنگ کا دوسرا مرحلہ ہفتے کے روز منعقد ہوا۔ دوسرے مرحلہ میں ہوائی سفر کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے سب سے زیادہ تعاون کرنے والے ارکان میں ووٹنگ ہوتی ہے۔

جغرافیائی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے منتخب ممالک پر ووٹنگ کا تیسرا مرحلہ منگل کو ہوگا۔

یوکرین پر روسی حملہ گزشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز رہا۔ مغربی حکومتوں نے اس حملہ کی شدید مذمت کی۔ آئی سی اے او کی اس ووٹنگ سے ایک روزقبل ہی سلامتی کونسل میں ماسکو کی جانب سے یوکرینی علاقوں کے الحاق کی مذمت میں قرار داد کو روس نے ویٹو کے ذریعہ ناکام بنا دیا تھا۔

ایک پریس ریلیز کے مطابق فروری میں روس کے یوکرین پر حملہ کے بعد بین الاقوامی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن نے یوکرین کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ماسکو کی مذمت کی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں