ہندو یاتریوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی کوحادثہ ، 27 ہلاک 22 زخمی

حادثہ بھارتی شہر کانپور کے قریب پیش آیا، یاتری دیوی کی پوجا کے بعد واپس آرہے تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

ستائیس ہندو ٹریکٹر ٹرالی کے حادثے کے نتیجے ہلاک ہو گئے۔ حادثے کا شکار ہونے والے پندویاتری مذہبی رسومات اور دیوی کی پوجا پاٹ کے بعد ایک ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ہو کر واپس آرہے تھے۔

یہ خوفناک حادثہ بھارتی شہر بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کانپور میں پیش آیا جب ہندو یاتریوں سے بھری ٹرالی الٹ گئی اور الٹنے کے بعد ایک گہرے کنویں میں گر گئی۔ کئی ہندو یاتری زخموں کی وجہ سے اور کئی ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔

حادثے کے نتیجے میں ستائیس ہندو یاتری ہلاک اور بائیس زخمی ہو گئے۔ ایک ابلاغی ذریعے کے مطابق مرنے والے ہندو یاتریوں کی تعداد قدرے کم ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پچاس سے زائد ہندو یاتری تقریبا پچاس کی تعداد میں ٹریکٹر کے ذریعے کھینچی جانے والی ٹرالی پر لدے ہوئے واپس آرہے تھے۔ یہ تما ہندو چندریکا دیوی کے مندر پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد واپس گھروں کو لوٹ رہے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس بڑے جانی نقصان کا ٹویٹ کے ذریعے تعزیتی بیان جاری کیا ہے۔ مودی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ' میری سوچ اور فکر ان تمام افراد کے ساتھ رہے گی جن کی اس حادثے میں جانیں چلی گئی ہیں۔'

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ نے بھی تعزیت کی اور کہا ٹریکٹر ٹرالی کو صرف مال برداری کے لیے اور اشیا کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ انسانوں کو لانے لے جانے کے لیے نہیں۔'

بھارتی اخبار 'دی ہندو ' نے 27 ہندووں کی جان لینے والے اس حادثے کے بارے میں لکھا ہے کہ حادثہ دل کو بہت دکھ دینے کا باعث بنا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں