ایرانی پروازمیں بم کی اطلاع کے بعد بھارتی لڑاکا طیارے حرکت میں آگئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

بھارت کی فضائیہ نے پیر کے روز کہا ہےکہ اس نے ایرانی ایئر لائن کی ایک پرواز پر بم کی دھمکی کے بعد جنگی طیاروں کو الرٹ کیا تاہم بعد ازاں اس انتباہ کو نظر انداز کر دیا گیا۔

بھارتی فضائیہ نے کہا ہےکہ اس نے ایرانی ایئر لائن کی پرواز پر بم کے خطرے کی اطلاع ملنے کے بعد جنگی طیاروں کو عارضی طور پر روانہ کیا تھا۔

ایرانی مہر خبررساں ایجنسی نے کہا ہےکہ دہلی پولیس کو آج 9:20 پر ایرانی ماہان طیارے میں بم کی دھمکی کے حوالے سے ایک پیغام موصول ہوا اور طیارے کے پائلٹ نے نئی دہلی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔

بعد ازاں ہندوستانی فضائیہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسے تہران سے اطلاع ملی ہے کہ اس معاملے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور پرواز اپنے راستے پر منزل کی طرف رواں دواں رہی۔اس کی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی گئی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں