زہریلے کوبرا کو چومنے کی کوشش کرنے والا بھارتی نوجوان سانپ نے ڈس لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ ایک ہندوستانی نوجوان کو "کوبرا" نےاس وقت کاٹ لیا جب اس نے اسے چومنے کی کوشش کی۔

ویڈیو میں کرناٹک کا ایک نوجوان زہریلے کوبرا کو چومنے کی کوشش کرتا ہے لیکن وہ ایسا کرنے میں ناکام رہتا ہے اور اسے کاٹ لیا جاتا ہے۔

"انڈین ایکسپریس" کی ویب سائٹ کے مطابق جس نے ویڈیو شائع کی تھی نے بتایا کہ اسے ڈنک مارنے کے بعد نوجوان پیچھے ہٹ گیا تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ بچ گیا یا نہیں۔

سانپ نوجوان کو ڈسنے کے بعد اس کی گرفت سے بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا اور بھاگ نکلا تو ایک اور آدمی اس کا پیچھا کرتا رہا اور اس کی دم سے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرتا رہا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد سانپ کو چومنے کی کوشش کو خطرناک اور جان پرکھیلنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے اس طرح کی لاپرواہی سے بچنے پر زور دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں