صدارت عامہ برائے امور حرمین کی سکیورٹی اداروں کی خدمات کی تحسین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے جنرل صدر الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالعزیز السدیس نے مسجد حرام اور مسجد نبوی ﷺ میں امن وامان کی ذمہ داریاں انجام دینے والے اداروں اور ان کے اہلکاروں کی خدمات کو سراہا ہے۔

ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے انڈر سیکرٹری جنرل برائے سکیورٹی، سیفٹی اینڈ فرنٹیشن آف ایمرجنسیز اینڈ رسکس فائز بن عبدالرحمن الحارثی اور متعدد سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مسجد حرام کا دورہ کیا۔

اس موقعے پر ڈاکٹر السدیس نے مسجد حرام میں امن وامان برقرار رکھنے کی کوششوں، مسجد حرام کے زائرین کو تمام خدمات فراہم کرنےاور اس کے زائرین کی حفاظت اور سلامتی کو برقرار رکھنے۔ بیت اللہ میں امن قائم رکھنے کے لیے سکیورٹی اداروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں