ایران مظاہرے

یورپی یونین کا ایران کے خلاف مظاہرین پرکریک ڈاؤن کے ردعمل میں پابندیوں پرغور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے منگل کے روزکہا ہے کہ ان کی تنظیم ایران کے خلاف مہسا امینی کے ’’قتل‘‘اور ملک بھر میں مظاہروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے ردعمل میں پابندیاں عایدکرنے پرغور کر رہی ہے۔

بوریل نے یورپی پارلیمان کوبتایا کہ’’ہم مہسا امینی کی ہلاکت اور ایرانی سکیورٹی فورسز کے مظاہروں سے نمٹنے کے طریق کارکے ردعمل میں پابندیوں کے اقدامات سمیت اپنے اختیار میں موجود تمام آپشنز پرغور جاری رکھیں گے‘‘۔

انھوں نے واضح کیا کہ ’’پابندیوں کے اقدامات‘‘سے ان کی مراد پابندیاں ہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں