بھارت کی فیشن ریٹیلرنایکااوردبئی کے اپیرل گروپ کے درمیان خلیج میں کاروبارکے لیے اتحاد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بھارت کی کاسمیٹکس اورفیشن مصنوعات کی خوردہ فروش کمپنی نایکا اور دبئی میں قائم لائف اسٹائل اور فیشن گروپ اپیرل گروپ نے خطہ خلیج میں کاروباری توسیع کے لیے اتحاد قائم کیا ہے۔

اس ضمن میں دونوں کمپنیوں نے ممبئی میں سمجھوتے پر دست خط کیے ہیں۔اس کے تحت نایکا کو ایک ایسے خطے میں ترقی کرنے کی امید ہے جہاں اسے خوب صورتی کو دوبالا کرنے والی مصنوعات کی اعلیٰ مانگ نظرآتی ہے۔بھارت میں افراط زر کے دباؤ کے مہینوں کے بعد اس نے جون کو ختم ہونے والے تین سہ ماہی میں ’’کمزورسیزن‘‘ کی اطلاع دی۔

نایکاکی چیف ایگزیکٹو اور ارب پتی بانی فالجونی نیّر نے کہا کہ دونوں کمپنیاں مل کر خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں کثیربرانڈ بیوٹی ریٹیل بزنس قائم کریں گی،جس میں نایکاکے پاس ادارے کا 55 فی صد حصہ ہوگا اور باقی حصہ اپیرل گروپ کے پاس ہوگا۔کمپنیوں نے اس معاہدے کی مالی تفصیل ظاہر نہیں کی ہے۔

نیّر نے نامہ نگاروں کو بتایا:’’ہمارا ماننا ہے کہ اس علاقے میں خوب صورتی کو دوبالا کرنے والی اشیاء کی فی کس کھپت بہت زیادہ ہے۔ہم اسے ایک کثیرسالہ ترقی کے موقع کے طور پر دیکھتے ہیں‘‘۔

اس کمپنی نے نومبر 2021 میں ایک مضبوط مارکیٹ کا آغاز کیا تھا۔وہ اپنی مصنوعات کی فروخت سے قریباً 14 ارب ڈالرکما چکی ہے۔موجودہ سہ ماہی میں اس کی مصنوعات کے لیے مضبوط مانگ کی توقع ہے۔

نایکا نے اگست میں کہاتھا کہ سال کے آخر تک محیط آنے والے تیوہاروں کا موسم خوب صورتی ، ذاتی نگہداشت اورفلاح و بہبود کی مصنوعات کے لیے صارفین کی طلب کو مزید فروغ دے گا۔

ایک بیان میں نایکا کی مادرکمپنی ایف ایس این ای کامرس وینچرز لمیٹڈ نے کہا کہ اس کے بورڈ نے اس کے ماتحت ادارے ایف ایس این انٹرنیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ اور اپیرل گروپ کے درمیان ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔یہ معاہدہ بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ’’اومنی چینل، ملٹی برانڈڈ بیوٹی ریٹیل آپریشن بزنس‘‘سے متعلق ہے اوراس کو ابوظبی کی گلوبل مارکیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں