یمن میں سانس روک دینے والا منظر، بچہ معجزانہ طور پر حادثہ سے بچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمن میں اللہ کی قدرت اور حفاظت کا ایک منظر سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ایک ویڈیو کلپ کو دیکھ کر بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اللہ کی جانب سے کس طرح بچوں کی حفاظت کی جاتی ہے۔ ویڈیو کلپ کو دیکھیں تو چند لمحوں کیلئے سانسیں تھم کر رہ جاتی ہیں۔

یمن کے شہر ضالع میں پٹرول سٹیشن پر نصب کیمرے نے اس دہلا دینے والے منظر کو محفوظ کر لیا۔ منظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچہ پٹرول سٹیشن کے اندر معصومانہ انداز میں کھیل رہا ہے۔ ایندھن بھرنے کیلئے ایک ایس یو وی بھی موجود ہے، ڈرائیور کی مصروفیت کے دوران اچانک بچہ گاڑی کے ایک کنارے کے سامنے پہنچ گیا۔

عینی شاہد نے بتایا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ بچہ اچانک گاڑی کی لائٹس سے کھیلنے کیلئے گاڑی کے سامنے پہنچ جائے گا۔ بچہ اس جگہ کھڑا ہوگیا جہاں وہ ڈرائیور کی نظروں سے بھی اوجھل تھا۔

تاہم اس دوران جب اتنے چھوٹے بچے کا ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھے شخص کی نظروں میں آنا بھی ممکن نہیں تھا اللہ کے نظام حفاظت نے ہی معجزانہ طور پر بچے کو گاڑی تلے روندے جانے سے بچا لیا۔

یہ ویڈیو کلپ مختلف سماجی پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر پھیل گیا۔ ویڈیو کلپ پر بہت سے تبصرے کئے گئے۔ یمن کے شہریوں اور مختلف اداروں نے اس بات پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کا خصوصی دھیان رکھیں اور کھلے مقامات پر بچوں پر کڑی نظر رکھیں۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ محض اللہ کی مہربانی سے ہی بچہ آخری سیکنڈ میں گاڑی کے نیچے آنے سے بچ گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں