جی 20 پارلیمانی سپیکرز کا اجلاس جکارتہ میں شروع

سعودی وفد کی سربراہی شوریٰ کونسل کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کر رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جی 20 ممالک کے پارلیمانی سپیکرز کا آٹھواں اجلاس انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہوگیا، ’’ مضبوط پارلیمان برائے پائیدار بحالی‘‘ کے عنوان سے اجلاس کی سربراہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ نے کی ۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، فیڈریشن کے صدر انٹرنیشنل پارلیمنٹرین ڈوارٹے پاچیکو، انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کی خاتون سپیکر پوان مہارانی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

اپنی افتتاحی تقریر میں انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو نے مقررین کا خیرمقدم کیا اور جی 20 مم

الک کی تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا گروپ کا مقصد دنیا کی آبادی کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنا ہے۔ اقتصادی بحالی اور خوشحال دنیا کی تشکیل کیلئے تمام ملکوں میں رابطے کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

بین الپارلیمان یونین کے صدر نے ان پارلیمانی اجلاسوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان اجلاسوں کا مقصد عالمی واقعات کا سامنا کرنے کیلئے جی 20 ممالک کی کوششوں کی حمایت کرنا ہے۔ اس گروپ کے پاس ایک بڑی طاقت ہے جو بحرانوں کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بحرانوں کو حل کرنے کیلئے کثیر جہتی تعاون ضروری ہے اور یہی تعاون دنیا کی پائیدار ترقی اورجامع امن کے ہدف کے حصول کی طرف لے جاسکتا ہے۔

انڈونیشیا کے ایوان نمائندگان کی سپیکر پوان مہارانی نے آٹھویں سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے G20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ سربراہی اجلاس مسائل کا پائیدار حل تلاش کرنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

سعودی شوریٰ کونسل کا وفد بھی اجلاس میں موجود تھا ۔ اجلاس میں پائیدار ترقی کے حصول، گرین اکانومی کو تیز کرنے، خوراک اور توانائی کے تحفظ سے متعلق فوری مسائل کو حل کرنے اور دیگر اقتصادی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے والے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد کی سربراہی شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم آل الشیخ کر رہے تھے۔

شوریٰ کونسل کے ارکان میجر جنرل منصور بن سلطان الترکی، ڈاکٹر امل بنت یحییٰ الشیخ اور ڈاکٹر محمد بن سلمان، اسامہ بن حسن عارف اور ڈاکٹر امیرہ بنت احمد البلاوی بھی وفد میں شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں