استاد کو اعزاز ملنے پر طلبہ کی والہانہ خوشی نے حیران کردیا، سوشل میڈیا پر تعریفیں

ٹیچرز ڈے پر سعودی عرب کے سکولوں میں مرد و خواتین اساتذہ کی خدمات کو خوب سراہا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

عالمی ٹیچرز ڈے سعودی عرب طلبہ نے اپنے پسندیدہ استاد کو جس طرح اعزاز سے نوازا ، ان مناظر کے ویڈیو کلپ نے سوشل میڈیا پر بے پناہ مقبولیت حاصل کرلی۔ طلبہ کی بے ساختہ خوشی نے دیکھنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔ دلوں کو چھو لینے والی یہ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے استاد اور اس کے طلبہ کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔

مدینہ منورہ میں 6 ستمبر کو سکول کے صحن میں منعقد تقریب میں طلبہ نے اپنے استاد محترم نایف الاحمدی کو بہترین استاد کا اعزاز ملنے پر بے ساختہ خوشی کا اظہار کیا اور نعرے بلند کر دئیے۔

طلبہ اور استاد میں محبت اور پیار کا یہ تعلق دیکھ کر ناظرین نے کہا ایسے اساتذہ کی بدولت ہی معاشرہ تبدیلیوں کے ساتھ اپنی رفتار برقرار رکھ پاتا ہے اور چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنے کے قابل ہو جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر سرگرم افراد نے طلبہ کی جانب سے اپنے اساتذہ کی عزت افزائی پر مبنی پوسٹس شیئر کیں۔ ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ طلبہ کو اپنے اساتذہ کی عزت افزائی کرنے میں کس قدر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔

مدینہ منورہ میں حسن بن عبدالله آل الشيخ انٹرمیڈیٹ سکول کے استاد نایف الاحمدی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ سکول میں اساتذہ کو اعزازات سے نوازا جا رہا تھا۔ انہیں اساتذہ میں میرے نام کااعلان کیا گیا تو طلبہ کا رد عمل میرے لئے حیران کن تھا۔ طلبہ نے بے ساختہ نعرہ بلند کر دیا۔ اس صورتحال کو دیکھ کر میں نے اپنی ذمہ داری کو محسوس کیا۔ طلبہ کا اس انداز میں خوشی کا اظہار ہی میرے لئے حقیقی اعزاز تھا۔ الحمدللہ یہ سب اللہ کا مجھ پر فضل ہے۔ اس کامیابی میں میری والدہ کی دعا کا بھی حصہ ہے۔

نایف الاحمدی نے اپنی تقریر میں بتایا کہ ان لمحات میں میں اپنے احساسات بیان کرنے کے قابل نہیں۔ یہ میرے لئے انتہائی باعث مسرت ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے طلبہ کی محبت عطا فرمائی۔ میں 1426 ہجری سے اسلامیات کے استاد کی حیثیت سے کام کر رہا ہوں۔ 1433 میں مجھے مدینہ منورہ سے باہر منتقل کیا گیا۔ مجھے دوسرا سال ہے میں حسن بن عبد اللہ الشیخ انٹرمیڈیٹ سکول میں انتظامی کاموں کو بھی سنبھال رہا ہوں۔ اس موقع پر میں سکول انتظامیہ ، ساتھی اساتذہ اور طلبہ کا بے حد شکر گزار ہوں۔

یوم اساتذہ

خیال رہے دنیا بھر میں 5 اکتوبر کو ٹیچرز ڈے منایا جاتا ہے۔ سعودی عرب کے سکولوں نے بھی اساتذہ کا عالمی دن منایا۔ اس دن کی تقریبات میں تعلیمی عمل میں مرد اور خواتین اساتذہ کے کردار، طلبہ کے نتائج میں بہتری، مستقبل کی نسل کی صلاحیتوں کی تیاری اور نشوونما میں اساتذہ کے کردار کو سراہا گیا۔ سکولوں نے سکول ڈے کا کچھ حصہ عالمی دن کے پروگراموں اور سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے مختص کردیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں