سعودی عرب: اجتماعی جھگڑے میں ملوث 10 بنگلہ دیشی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے مشرقی صوبہ میں حفر الباطن کی پولیس نے 10 بنگلہ دیشی شہریوں کو آپس میں لڑائی کرنے کی وجہ سے گرفتار کرلیا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تجارتی مرکز کے سامنے بنگلہ دیشی کمیونٹی کے یہ لوگ آپس میں جھگڑا کر رہے اور ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔

جھگڑے کے نتیجے میں ان میں سے ایک کے سر پر شدید چوٹ آئی اور اسے ہسپتال منتقل کرنا پڑا جہاں وہ اب تک زیر علاج ہے۔

پولیس نے دنگا کرنے والوں ان 10 افراد کو گرفتار کیا اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں