سعودی محافظین پاناما کے جہاز کے عملے کو گہرے پانیوں سے ریسکیو کرنے میں کامیاب

بچائے جانے والے عملے میں مختلف ملکوں کے 25 ملاح شامل تھے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی بحری محفاظین نے بحر احمر کے پانیوں میں پاناما کہ کمرشل جہاز کے عملے کی مدد کے لیے پہنچے اور اسے ریسکیو کیا۔ پاناما کے اس کمرشل جہاز میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 25 ملاح سوار تھے۔

سامان لانے لے جانے والے اس کنٹینر پر جمہوریہ پاناما کا پرچم لہرا رہا تھا۔ اسے بحیرہ احمر میں اس وقت آگ لگ گئی جب یہ ساحل سے 123 سمندری میل دور گہرے پانیوں میں تھا۔

سعودی محافظین کے ترجمان کرنل مسفیر القرینی کے مطابق 'جدہ میں قائم سرچ اینڈ ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کہ ایک جہاز مشکل میں گھرا ہوا ہے۔ جب اس جہاز کی لوکیشن کی تصدیق کر لی گئی تو اس کی اطلاع جیزان میں سعودی کمانڈ اینڈ کنٹرول ریجن کو کر دی گئی کہ خطرے سے دوچار جہاز کی مدد کو پہنچا جائے۔ '

سرحدی محافظین تیار کھڑے ہیں
سرحدی محافظین تیار کھڑے ہیں

کرنل القرینی نے یہ بھی تصدیق کی کہ جہاز کا عملہ مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے 25 ملاحوں پر مشتمل تھا۔ انہیں سعودی محافظین کے دستے نے ریسکیو کر کے جیزان کی بندرگاہ پر منتقل کر دیا۔ '

جیزان بندر گاہ پر ہی ان سمندری مسافروں کو ضروری طبی امداد دی گئی ، طبی امداد دینے والوں میں طبی ٹیم کے علاوہ ہلال احمر کی طبی ٹیم کے ارکان بھی شامل تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں