یوکرین نے روس سے 2500 مربع کلومیٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے: صدر یوکرین

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کی فوجوں نے روس 2500 مربع کلو میٹر کا علاقہ واپس چھین لیا ہے۔

روس کے زیر قبضہ چلے جانے والے اس علاقے کے لیے پچھلے ماہ سے لڑائی جاری تھی۔ اس سے پہلے بھی یوکرین اپنے علاقوں کو روس سے واپس لینے کی بات کر چکا ہے۔

صدر زیلنسکی نے کہا 'اس ہفتے ہمارے فوجیوں نے تنہا 776 مربع کلو میٹر کا علاقہ آزاد کرایا ہے، یہ علاقہ ہماری 29 آباد کاریوں کے مشرق میں ہے اور اس میں چھ بستیاں لوہانسک ریجن کے علاقے کی بھی شامل ہیں۔'

یوکرینی صدر نے مزید کہا 'مجموعی طور پر 2434 مربع کلو میٹر کا علاقہ اور 96 بستیاں ہم پہلے ہی روس سے آزاد کرا چکے ہیں۔

اس بات کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی ہر روز شئیر کی جانے والی تقریر میں کیا ہے۔ یوکرین کے حق میں ان دنوں کافی کامیابیوں کی اطلاعات دی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں