روس اور یوکرین

روس یوکرین جنگ کے نئے موڑ، پوتین نے روسی سلامتی کونسل کا اجلاس پیر کے روز بلا لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے جنگی صورت حال میں نئے موڑ آنے پر آج پیر کے روز روس کی قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

مقامی خبر رساں ادارے نے اشارہ کیا ہے کہ اس کی ضرورت دوروز قبل کریمیا اور روس کے درمیان اہم ترین پل پر ہونےوالے بڑے دھماکے کے بعد محسوس کی گئی ہے۔

واضح رہے اس خوفناک دھماکے کے بعد ولادی میر پوٹن نے انسداد دہت گردی کمیٹی کو تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یوکرین کے ساتھ جنگی محاذ سے دور دراز ہونے کے باوجود پل پر اس کارروائی کا ہونا روس کے لیے پریشان کن ہے۔

اسب اسی صورت حال میں اتوار کے روز پوٹن نے اپنے سکیورٹی مشیران کے ساتھ مشورے کے لیے سلامتی کونسل کے تمام ارکان کی میٹنگ پیر کے روز طلب کی ہے۔ اس اجلاس کا اعلان کریملن سے سرکاری ترجمان نے کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں