تین درندہ صفت افراد نے خاتون کا گینگ ریپ کرکےاسے زندہ جلا ڈالا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں ایک لرزہ خیز جرم نے اس وقت پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا جب 3 انسانی بھیڑیوں نے اپنی نوعیت کے ایک المناک اور ہولناک واقعے میں ایک تیس سال کی ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی اور اسے زندہ جلا دیا۔

برطانوی اخبار ’’دی ڈیلی سٹار‘‘ کے مطابق بدھ کو 3 مجرم 34 سالہ خاتون کو افریقی قصبے روڈیبن کے ایک پارک میں لے گئے اور پھر اس کے ساتھ زیادتی کی۔

برطانوی اخبار کے مطابق 7 اکتوبر کو ہونے والے گھناؤنے جرم کی تفصیلات میں تینوں مجرموں نے خاتون کے جسم پر پیرافین ڈال کر اسے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں وہ زندہ جل کر جاں بحق ہوئی۔ پولیس نے اس واقعے کو "نفرت انگیز جرم" قرار دیا۔

30 سالہ نوجوان گذشتہ اتوار کو اسپتال میں دم توڑ گئی تھی۔ اسے انسانی بھیڑیوں کے حملے کے بعد اس اسپتال لایا گیا تھا۔

مقامی رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے قصبے کمبرلی میں متاثرہ خاتون کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کی وجہ سے خواتین شدید خوف کا شکار ہوگئی ہیں۔

ایک مقامی رہائشی نے ایس اے بی سی نیوز کو بتایا: "ایک خاتون کے ساتھ ایسا کچھ ہو سکتا ہےاور جو کچھ اس کے ساتھ ہوا وہ انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا ہے، مثال کے طور پر یہ میری بیٹی کے ساتھ ہو سکتا ہے۔"

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں