تُونس میں دوسری بین الاقوامی فضائی نمائش کا افتتاح

سعودی شاہی فضائیہ کے جنگی عقابوں کی ائیر شو میں متاثر کن شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

تُونس میں فضائی دفاع اور خلائی ترقی سے متعلق دوسری بین الاقوامی نمائش کا افتتاح جمعرات کے روز ہوا ہے۔ پانچ روزہ نمائش میں سعودی شاہی ائیر فورس کے عقاب نے فضائی شو میں حصہ لیا۔ انتہائی مہارت کے ساتھ شاہی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے رنگ برنگے دھویں کی ساتھ آسمان پر رنگ بکھیر دیے۔ جن سے دیکھتے ہی دیکھتے سبز اور سفید رنگ کا سعودی پرچم بن گیا ۔

'انٹرنیشنل ایرو سپیس اینڈ ڈیفنس ایگزیبیشن۔ کے نام سے شروع ہونے والی یہ نمائش پانچ دینے تک جاری تُونس کے ایک بڑے ائیر پورٹ پر جاری رہے گی ۔ اس نمائش کی سرپرستی تُونس کے صدر قیس سعید کر رہے ہیں۔ آخری تین دن میں عوام کے لیے بھی نمائش کے دروازے کھول دیے جائیں گے اور عام شہری ائیر شوز دیکھ سکیں گے۔

نمائش میں فضائی دفاع اور خلائی ترقی کے موضوع پر مختلف اجلاس منعقد کیے جائیں گے اور شریک ملکوں کے درمیان تعاون کے طریقوں پر غور کیا جائے گا۔

نمائش میں شرکت کرنے والے ملکوں کی فضائیہ کے علاوہ خلائی ماہرین کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔ اس لیے یہ ٹیمیں اپنے اپنے فضائی بیڑے میں شامل لڑاکا طیاروں کی مہارت کا اظہار ایر شو میں کریں گی۔ یہ اپنی طرزکی دوسری بین الاقوامی نمائش ہے۔

سعودی عرب کی ٹیم کی قیادت شاہی فضائیہ کے اعلیٰ ذمہ دار میجر جنرل پائلٹ طلال الغامدی کر رہے ہیں۔میجر جنرل پائلٹ طلال الغامدی نے اس سلسلے میں بتایا کہ وزیر دفاع کی خصوصی ہدایت پر اس فضائی دفاعی نمائش میں شرکت کی جارہی ہے اور برادر ملک تُونس نے سعودی فضائیہ کو اس کی دعوت دی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں