اسرائیل اور لبنان کے معاہدے کے بعد قطر کا آئل کنسورشیم کا حصہ بننے کا عندیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

لبنان کے وزیر توانائی نے بتایا ہے کہ قطر بحر متوسط کے حوالے سے قائم کیے گئے آئل کنسورشیم کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

یہ بات لبنانی وزیر نے جمعہ کے روز بتائی ہے۔ واضح رہے یہ آئل کنسورشیم اسی ہفتے کے آغاز میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے وجود میں آیا ہے۔

اس سلسلے میں امریکہ دونوں کے درمیان کافی برسوں سے مذاکراتی عمل شروع کرائے ہوئے تھا لیکن اس میں بار بار تعطل آتا رہا۔ تاہم اسی ہفتے کے شروع میں بالآخر معاہدہ ہو گیا۔

لیکن یہ ایک غیر معمولی پیش رفت ہے کہ قطر نے اس بارے میں اس قدر جلدی اس آئل کنسورشیم کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔

لبنان کے عبوری وزیر توانائی ولید فیض نے کہا آئل کنسورشیم سمندری علاقے کے بلاک 4 اور بلاک 9 میں تیل کی تلاش کے لیے کام کر رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں