دبئی میں منعقدہ نمائش میں سعودی عرب کے روایتی ’عرضہ‘ رقص کا چرچہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کے تجارتی مرکز’دبئی‘ میں منعقدہ ’جیٹکس‘ سکیورٹی نمائش[GITEX 2022ء] میں سعودی عرب کے روایتی رقص’عرضہ‘ کے بینڈ کی شرکت سے نمائش کےزائرین جھوم اٹھے۔

جیٹکس نمائش میں سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے پویلین کے زائرین نے "سعودی عرضہ" میں کافی منہمک دکھائی دیے اور زائرین نے مملکت کے روایتی رقص اور اس کی ثقافتی اہمیت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز بھی پوسٹ کی گئی ہیں جب میں سعودی روایتی رقص کے بینڈ کو رقص پیش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

جیٹکس میں "سعودی عرضہ " شرکت اس کی روایتی اہمیت اور اس کی حقیقت کو اجاگر کرنے کے فریم ورک کے اندر آتا ہے، جسے بین الاقوامی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کی جانب سے غیر محسوس عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

لوک رقص

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نجدی العرضہ جسے ’سعودی عرضہ‘ بھی کہا جاتا ہے، ایک لوک رقص ہے جو مملکت سعودی عرب میں قومی مواقع، تہواروں اور تعطیلات پر پیش کیا جاتا ہے۔

یہ سلطنت کی تاریخ کے ایک اہم حصے کی بھی نمائندگی کرتا ہے ماضی میں یہ رقص جنگی گیت اور جنگ کے موقعے پرسپاہیوں کے جذبات کو جوش دلانے کے لیے پیش کیا جاتا تھا۔ اب یہ سعودی عرب کے سرکاری پریڈ کا حصہ جہاں فرمانروابھی VIP استقبالیہ میں شریک ہوتا ہے۔

وزارت داخلہ پویلین

سکیورٹی صلاحیتوں کے لیے وزارت داخلہ کے انڈر سیکریٹری انجینیر عبداللہ الربیعہ نے حال ہی میں GITEX ٹیکنالوجی نمائش 2022ء میں وزارت داخلہ کے پویلین کا افتتاح کیا تھا۔ یہ نمائش 10 سے 14 اکتوبر 2022 تک دبئی میں منعقد ہوئی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اس نمائش میں ڈیجیٹل تبدیلی کے حصول میں "ابشر" کی دنیا کے اثرات، سکیورٹی کا فروغ، انسداد جرائم، جرائم کے بارے میں آگاہی، شہری اور ٹریفک کی حفاظت کو بڑھانا ، حجاج اور عمرہ زائرین کے لیے خدمات اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے وزارت داخلہ کے پانچ پہلوؤں پر توجہ مرکز کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں